1 اکتوبر 2011 - 20:30

01 اکتوبر 2011 راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو سزائے موت سنا دی ہے۔

ابنا: پولیس اہلکار ممتاز قادری نے سابق گورنر سلمان تاثیر کو اسلام آباد میں قتل کیا تھا۔ خصوصی عدالت نے ملزم کو سزا اڈیالہ جیل میں سنائی، ملزم کو عدالت نے دوبار سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا، راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز علی شاہ نے فیصلہ سنایا، ممتاز قادری کے وکیل سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کرینگے۔دیگر ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتازقادری کو موت کی سزا سنا دی۔ مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی اور فیصلہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز علی شاہ نے سنایا۔ ممتاز قادری نے سلمان تاثیر کو 4 جنوری 2011 کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ 14 فروری کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم پہلے ہی اپنے جرم کا اقرار کر چکا ہے، کسی کو بھی کسی بنیاد پر قتل کرنے کا حق نہیں دیا جا سکتا.............

/169